• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، سونے کی کان میں دو ہفتوں سے پھنسے 11 مزدور بچا لیے گئے

بیجنگ (جنگ نیوز)چین میں ایک سونے کی کان میں پھنسے مزدوروں میں سے گیارہ کو حادثے کے دو ہفتے بعد زندہ بچا لیا گیا۔ اس کان میں دھماکے کے وقت 22مزدور کام کر رہے تھے۔دو ہفتے قبل دس جنوری کے روز چینی صوبے شانڈونگ میں واقع سونے کی ایک کان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک دھماکا ہوا تھا اور 22کان کن 600میٹر گہری سرنگ میں پھنس کر رہ گئے تھے۔ اس حادثے کے ایک ہفتے بعد امدادی کارکنوں کو یہ معلوم ہوا تھا کہ کم از کم گیارہ متاثرہ افراد زیر زمین زندہ ہیں۔حکام نے کان کنوں کے زندہ ہونے کی تصدیق ہوتے ہی بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی تھیں۔

تازہ ترین