• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے کاروباری مراکز میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے، انجمن تاجران

کوئٹہ(پ ر)انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا عمران ترین حاجی نصرالدین کاکڑ حاجی یعقوب شاہ کاکڑ حیدر آغا نعمت خان ترین رشید آغا قدرت ترین ، محمد جان آغا درویش دوست محمد ترین عبدالقیوم خلجی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے وسط میں نالیاں بند اور کچرے کے ڈھیر سے شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے اور سورج گنج بازار علی بھائی روڈ جمالدین افغانی روڈ مشن روڈ منان چوک جناح کلاتھ مارکیٹ میکانگی روڈ پر جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں۔ اور نالیوں کی بندش کیوجہ سے گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے جس سے آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بیان میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن سے مطالبہ کیا گیا کہ شہر کے وسط میں کاروباری مراکز کی ناقص صفائی کے نظام کا نوٹس لیں اور عملہ کو پابند کریں کہ وہ مین بازاروں سے کچرے کے ڈھیر کو اٹھائیں جوکہ گندگی اور بیماریوں کے پھیلنے کا سبب بن رہا ہے بیان میں تاجروں پر عائد ٹریڈ لائسنس فیس کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ دکانداروں پر ٹریڈ لائسنس فیس عائد کرنا ان پر اضافی بوجھ ہے۔
تازہ ترین