• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے تناظر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن کے باعث غذا نہ ملنے پر بندروں کے جھنڈ نے کھیت پر دھاوا بول دیا ہے۔

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے قبل تھائی لینڈ سیاحوں کی جنت سمجھا جاتا تھا تاہم اب باقی دنیا کی طرح یہاں بھی سڑکیں ویران ہیں، گلیوں میں خاموشی کا راج ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان حالات میں تھائی لینڈ میں رہنے والے بندروں کا برا حال ہے، انہیں ہمیشہ سیاحوں کے ہاتھوں کھانے پینے کی وافر اشیا میسر آ جاتی تھیں لیکن اب وہ بھی خوراک کی تلاش میں غول در غول گلیوں میں پھر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سو سے زائد بندر جن میں بچے بھی شامل ہیں، کھانا کی تلاش میں مکئی کے کھیت پر دھاوا بول کر فارم ہاؤس کو تہس نہس کررہے ہیں۔

تازہ ترین