• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیموں کا پریکٹس سیشن،حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم سڑک بند


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن جاری ہے، حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک کو بند ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں کل سے شروع ہونے والے پاکستان اور جنوبی افریقا کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس کیلئے قومی ٹیم کا مکمل اسکواڈ گراؤنڈ میں موجود ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کارساز، نیو ٹاؤن، ڈالمیا سے اسٹیڈیم جانے والی سڑکیں بڑی گاڑیوں کے لیے بند ہیں،جبکہ نیو ٹاؤن، ڈالمیا، کارساز سے اسٹیڈیم جانے والی سڑکوں پر چھوٹی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے۔

دوسری جانب یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا جارہا ہے اور بیت المکرم سے پرانی سبزی منڈی تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔


تازہ ترین