• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی خواہش ہے پاکستان کے بغیر کرکٹ کا میلہ سجا لیں، خالد محمود

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ خالد محمود کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی خواہش ہے پاکستان کے بغیر کرکٹ کا میلہ سجا لیں، مجھے امید نہیں آئی سی سی بھارتی بورڈ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرے گا۔

خالد محمود نے پاکستانی سینئر کرکٹر مصباح الحق سے متعلق بات کرتے ہوئے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ مصباح کی تقرری پر کافی تنقید ہوئی، ایک فرد کو اتنی زیادہ ذمہ داریاں دینا غلط تھا، ایک ہی فرد چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کےعہدوں کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا، اولین ترجیح یہی ہونی چاہیے کہ ٹیم کا کوچ پاکستانی ہو۔

سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے مزید کہا ہے کہ وقاریونس کئی بار کوچ رہ چکے، کسی دوسرے بورڈ نے انہیں پیشکش تک نہیں کی، اس سے صاف ظاہر ہے کہ وقار یونس اس ذمہ داری کی اہلیت نہیں رکھتے

انہوں نے وسیم اکرم سے متعلق کہا کہ کہا کہ اگر وسیم اکرم کرکٹ بورڈ میں ہیں تو با اثر بھی ہو سکتے ہیں اور مضبوط بھی، وسیم اکرم وزیراعظم عمران خان کے بہت قریبی ہیں، وسیم اکرم پی سی بی کے فیصلوں کو متاثر کر سکتے ہیں اور کرتے بھی ہوں گے۔

خالد محمود کا  کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مکمل طور پر آئی سی سی پر حاوی ہے، دو سوسال بعد بھی صرف 10 ممالک کے پاس ٹیسٹ اسٹیٹس ہونا آئی سی سی کی ناکامی ہے، پی سی بی کو چاہیے آئی سی سی کے اجلاسوں میں ان کی غلط پالیسیوں کی نشاندہی کرے۔

تازہ ترین