• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: کل بھارتی یوم جمہوریہ بطور یوم سیاہ منانے کا اعلان


مقبوضہ کشمیر میں کل بھارتی یوم جمہوریہ بطور یوم سیاہ منایا جائے گا اور اس موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس اور حریت تنظیموں نے ہڑتال کی اپیل کی ہے، حریت رہنماؤں نے کشمیریوں سے گھروں اور دکانوں پر سیاہ پرچم لہرانے کی بھی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کشمیریوں پر جبر و دباؤ کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہیں۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ جھوٹے الزامات میں بے گناہ شہریوں کو ہراساں کرکے گرفتار کیا جاتا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی جیلوں میں قید کشمیریوں کی حالت زار افسوسناک ہے۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جیلوں میں قید کشمیریوں پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین