• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنیریا کی PCB کے بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست

پاکستان ٹیم کے لیگ اسپنر دنیش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادی۔

دنیش کنیریا کے وکیل نے درخواست میں کہا ہے کہ غلطیوں پر معافی چاہتے ہیں، اسی طریقے کو اپناتے ہوئے طرح دیگر کھلاڑیوں کو اجازت ملی ہے۔

کرکٹردنیش کنیریا کا درخواست میں کہنا ہے کہ پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے۔

سندھ ہائی کورٹ میں دنیش کنیریا کی جانب سے دائر درخواست میں فوری سماعت کی بھی استدعا کی گئی ہے جس کے بعد عدالت کی جانب سے 29 جنوی کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

تازہ ترین