• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر شوہر کے ساتھ رومانوی تصاویر پر تنقید کرنے والوں پر سخت نالاں دکھائی دے رہی ہیں۔

اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں ثنا فخر نے تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں نفرت کرنے والے افراد کی کوئی جگہ نہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ سب کے کمنٹس کرنے پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔‘


ثنا فخر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ شیئر کی گئی رومانوی تصویر سے کئی لوگوں کا دل دکھا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ ان کا دل کس بات پر دکھا؟

اداکارہ نے پوچھا کہ کیا لوگوں کو اس بات پر برا لگا کہ انہوں نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں؟

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں تنقید کرنے والوں سے کوئی شکوہ نہیں، کیوں کہ نفرت کرنے والے اور گالیاں دینے والے افراد کی ان کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔

ثنا فخر نے تنقید کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہی ایسے افراد کو تنقید کرنے کا موقع بھی فراہم کیا اور انہیں ایسا کرنے پر کوئی افسوس نہیں۔

تازہ ترین