• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کی اداکاری میں کچھ اسپیشل نظر نہیں آیا، بابل

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عرفان خان مرحوم کے بیٹے بابل خان نے کہا ہے کہ انھیں اپنے والد کی پرفارمنس میں کچھ اسپیشل نظر نہیں آیا۔ 

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بابل نے والد کی پرفارمنس سے لے کر بالی ووڈ میں اپنی خواہش سے متعلق بات کی۔ 

اپنے والد عرفان خان کی پرفارمنس سے متعلق بات کرتے ہوئے بابل نے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو مجھے اپنے والد کی پرفارمنس میں کچھ اسپیشل دکھائی نہیں دیتا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ لوگ ان کی پرفارمنس میں کیا دیکھتے تھے؟

انھوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب میں بڑا ہوا تو مجھے احساس ہوگیا کہ آخر میرے والد کی اداکارہ درجہ کیا ہے اور میں اس کا معترف ہوا۔ 


بابل نے بتایا کہ ان کے والد کا طریقہ اداکاری کی گھنٹوں مشق کرنے کے بعد سامنے آتا تھا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے والد جیسا محنتی شخص کبھی  نہیں دیکھا۔ 

اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں پہنچان بنانے کے خواہشمند بابل نے کہا کہ میں صحیح راستے سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنا چاہتا ہوں۔ 

انھوں نے کہا کہ میں اس طرح ڈیبیو نہیں کرنا چاہتا کہ میں رقص کروں، فلم 100 کروڑ بھارتی روپے کماتی ہو، لیکن اس فلم کی کوئی فنکارانہ قدر نہ ہو۔ 

بابل کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کی عظمت کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں اور اسے آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں، اسٹار بننا نہیں چاہتے۔

تازہ ترین