• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاز پر بحری قزاقوں کا حملہ، شہریوں کی رہائی کی کوششیں جاری ہیں، ترکی

نائیجریا کی سمندری حدود میں کارگو جہاز پر بحری قزاقوں کے حملے اور یرغمال بنائے گئے ترک شہریوں کی رہائی کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ 

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شہریوں کی رہائی کیلئے تمام ملکوں سے رابطے کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بحری قزاقوں نے جہاز کے تمام کیبل کاٹ دیئے ہیں اور صرف راڈار کام کررہا ہے۔


ترک میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز قزاقوں نے نائیجریا کے سمندر میں کارگو جہاز پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں جہاز پر موجود ایک آذربائیجانی شہری ہلاک ہوگیا تھا۔ جبکہ عملے کے 15 ترک باشندوں کو یرغمال بنا لیا گیا۔

تازہ ترین