• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کے خلاف سرپرائزز ہوسکتے ہیں، ہیڈ کوچ جنوبی افریقہ

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ ریورس سوئنگ ٹیسٹ میچ کا اہم ہتھیار ہوسکتا ہے، اُنہوں نے مقابلے کیلئے کمبی نیشن بنالیا ہے، کچھ سرپرائزز بھی ہوسکتے ہیں، ہم جب کھیلنے آتے تھے اس وقت یہاں کنڈیشنز مختلف ہوا کرتی تھیں اب تھوڑی مختلف ہے۔

ہیڈ کوچ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم مارک باؤچر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف اچھی تیاری کی ہے، امید ہے ٹیسٹ سیریز میں اچھے مقابلے ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ کھلاڑی اب بائیو سیکیور ببل کے عادی ہوگئے ہیں، مگر یہ سلسلہ جتنا جلد ختم ہو اچھا ہے۔

جنوبی افریقی کوچ کا کہنا تھا کہ جب وہ یہاں کھیلنے آتے تھے تو کنڈیشنز مختلف ہوا کرتی تھیں، اب تھوڑی مختلف ہیں۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سیریز میں ریورس سوئنگ ایک اہم ہتھیار ہوسکتی ہے، میچ کے لیے کمبی نیشن بنالیا ہے، میچ میں کچھ سرپرائز بھی ہوسکتے ہیں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ٹیم میچ میں 20 وکٹیں لینے کے لیے جائے گی، اور دفاعی حکمت عملی نہیں ہوگی، پہلی اننگز میں بڑا اسکور بہت اہم ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ایشیا میں پہلے کھیلتے ہوئے بڑی اننگز کھیلنا بہت ضروری ہے، بابر اعظم بہت اچھے پلیئر ہیں، مگر انہوں نے کسی ایک کو ٹارگٹ نہیں کیا، ہمیں اپنی ٹیم پر بھروسہ ہے وہ کنڈیشنز کی پرواہ کیے بغیر پرفارم کریں گے۔

پچ میں ٹرن ہوا تو ہم بھی فاسٹ بولرز کے بجائے اسپنرز کھلاسکتے ہیں، یہ ایک بہت اہم فیصلہ ہوگا، کوئی بھی ٹیم ہو اپنے ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتی ہے ہمیں اسپن وکٹ سے کوئی مسئلہ نہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے، یہ ٹیم کسی بھی وقت سرپرائز کرسکتی ہے، ہم اسی تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

تازہ ترین