• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی اراکین پارلیمنٹ مشکل وقت میں ساتھ ہیں، محمد زبیر

سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ  پارٹی کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی مشکل وقت میں ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ جدوجہد کی جاتی ہے تو مشکلات ضرور آتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی مشکل وقت میں ساتھ ہیں۔


سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ توڑ پھوڑ آسان نہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالت کی جانب سے نااہل کیے جانے  کے بعد سے پارٹی برقرار ہے۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ کا برقرار رہنا بہت بڑی بات ہے، 1999 کے بعد مسلم لیگ ق بن گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کنونشن مسلم لیگ کیسے بنی تھی، یہ راتوں رات پارٹی بن گئی تھی۔

تازہ ترین