• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشہ کے عادی افراد کیلئے ہر ضلع میں بحالی مراکز بنانے سے متعلق قرارداد سینیٹ میں پیش

نشہ کے عادی افراد کے لیے ہر ضلع میں بحالی مراکز بنانے سے متعلق قرارداد سینیٹ میں پیش کردی گئی۔ 

ایوانِ بالا میں بہرمند خان تنگی نے قرارداد پیش کی۔ 

اس موقع پر وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ نے کہا کہ نشے کے عادی افراد مجرم نہیں بلکہ مریض ہیں، نشہ آور چیزیں سپلائی کرنے والے مجرم ہیں۔

وفاقی وزیر اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں 50 لاکھ افراد نشے کے عادی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کی ہے، دو ماہ میں پنجاب کے ہر ڈویژن میں بحالی مرکز قائم ہونا شروع ہوجائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ملک میں 33 فیصد ذہنی مریض نشےکی وجہ سے ہیں، خدشہ ہے 2030 تک 50 فیصد ذہنی مریض نشہ کی وجہ سے ہوں گے۔

تازہ ترین