مشترکہ مفادات کونسل کا آئندہ بدھ کو طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 27 جنوری کو شیڈول تھا۔
اجلاس میں مردم شماری کا نوٹیفکیشن جاری ہونا تھا، سی سی آئی اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
سی سی آئی اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت 27 جنوری کو پارلیمانی پارٹی اجلاس کے باعث ملتوی کیا گیا۔