• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 کروڑ روپے ہرجانہ کیس، علی ظفر کو 15 فروری تک جواب جمع کروانے کی مہلت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے 50 کروڑ روپے ہرجانے کے کیس میں گلوکار علی ظفر کو 15 فروری تک جواب جمع کروانے کی مہلت دیدی۔گلوکار علی ظفر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست گزار لینا علی کی وکیل نے کہا کہ علی ظفر کو اس طرح کے ٹوئٹ کرنے سے روکا جائے، علی ظفر اس طرح کے ٹوئٹس نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں تو درخواست واپس لے لیں گے۔علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا ہم نے اس طرح کا کوئی ٹوئٹ کیا ہی نہیں، درخواست کا جائزہ لے کر جواب دیں گے، مارچ کی کوئی تاریخ دی جائے تاکہ جواب جمع کروائیں۔سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ 15 فروری تک کی مہلت دے رہے ہیں، جواب جمع کروائیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ جواب جمع نہ کرایا تو آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل کو سن کر حکم امتناع جاری کر دیں گے۔

تازہ ترین