• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال عباس، ایمن اور دانیال 30 انڈر 30 گلوبل ایشین اسٹارز کی فہرست میں شامل

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ہر سال مختلف عالمی اداروں کی جانب سے دنیا بھر میں یا خطوں کے حساب سے کامیابی حاصل کرنے والے فنکاروں اور شوبز شوبز شخصیات کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔اسی طرح برطانوی اخبار ایسٹرن آئی نے بھی سال 2021 میں 30 انڈر 30 گلوبل ایشین اسٹارز کی فہرست جاری کی ہے۔فہرست میں ان باصلاحیت فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جو بہت کم عمر میں دنیا بھر میں مقبول ہورہے ہیں۔اس فہرست میں اداکار بلال عباس خان، سجل علی، ایمن خان جبکہ گلوکار و اداکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ مہینے ایسٹرن آئی نے بلال عباس کو ایشیا کی 50 مقبول شخصیات میں شامل کیا تھا اور اب انہیں اس فہرست میں بھی شامل کیا ہے۔اداکار بلال عباس خان نے 2016 میں اداکاری میں ڈیبیو کیا لیکن وہ تب سے اب تک اپنے بڑے پروجیکٹس کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہوئے ہیں۔ایسٹرن آئی نے لکھا کہ 27 سالہ اداکار خود کو پاکستان میں فلم اور ٹی وی کے مستقبل کی پوزیشن پر لائے ہیں اور وہ مزید ہائی پروفائل ٹی وی اور فلم پروجیکٹس کرنے جارہے ہیں۔پاکستانی اداکارہ ایمن خان صرف 22 سال کی ہیں لیکن وہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ ہیں۔ایمن خان لگ بھگ ایک دہائی سے پاکستان ڈراموں میں اداکاری کررہی ہیں اور اب کافی مقبول ہیں۔ ایسٹرن آئی کے مطابق ایمن خان کے پاس آفرز کی کمی نہیں اور وہ بہت دیکھ بھال کے اپنے پروجیکٹس کا انتخاب کریں گی۔27 سالہ سجل علی ایک دہائی سے زائد سے عرصے سے پاکستانی ٹی وی پر اپنی اداکاری کے جلوے دکھارہی ہیں اور ملک کی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل ہیں۔وہ اب عالمی سطح کے پروجیکٹس میں کام کررہی ہیں جہاں وہ مداحوں کی مزید توجہ حاصل کریں گی۔24 سالہ گلوکار موسیقار دانیال ظفر، اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں اور وہ پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی ہیں۔ایسٹرن آئی کے مطابق پاکستان کے یہ اسٹار اپنے زبردست گانوں سے مقبول ہورہے ہیں جو ان کی عالمی شہرت کی وجہ بھی بن رہے ہیں۔علاوہ ازیں اس فہرست میں ایمان ویلانی، عالیہ بھٹ، زین ملک، گرو رندھاوا، شہناز گل اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین