لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اداکار کول اسپراؤس نے جینیفر اینسٹن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بتادیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکار کول اسپراؤس نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ہولی وڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن نے انکے لئے مشکلات پیدا کیں۔ اداکار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میرا کام کرنا خود میری وجہ سے ہی مشکل بنا لیکن اس کی ذمہ دار جینیفر اینسٹن تھیں کیونکہ میں انکو بےحد پسند کرتا تھا۔خیال رہے کہ جس وقت دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ ٹی وی سیریز میں کام کیا تو اس وقت جینیفر اینسٹن کی عمر 25 سال تھی جبکہ کول اسپراؤس تقریباً 9 برس کے تھے۔90 کی دہائی میں ٹی وی سیریز ’فرینڈز‘ میں جینیفر اینسٹن کے ساتھ کام کرنے والے اداکار نے بتایا کہ انہیں بچپن میں اس بات پر سیٹ پر چھیڑا جاتا تھا کیونکہ میں اپنی اسکرپٹ بھول جاتا تھا اور جینیفر اینسٹن کو دیکھتا رہتا تھا۔یاد رہے کہ 2017 میں بھی ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا تھا کہ انہیں جینیفر اینسٹن کے ساتھ اداکاری کرنے میں بہت مشکل ہوئی۔ واضح رہے کہ اداکار کول اسپراؤس نے بتایا کہ اداکارہ کے سامنے کچھ بول نہیں پاتا تھا اور اپنے ڈائیلاگ بھی بھول جاتا تھا۔