• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسہ کم تھا لیکن بچپن میں دم تھا، نعمان اعجاز

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار نعمان اعجاز نے دلچسپ پوسٹ مداحوں کے ساتھ شیئرکردی۔ تفصیلات کے مطابق اداکار نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس کی کیپشن میں اداکار نے بتایا کہ انہیں اپنے بچپن کے خوبصورت دن یاد آنے لگے۔اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹس شیئر کر کے مداحوں کے جیتنے والے اداکار نعمان اعجاز نے اس بار اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے کسی ڈرامے کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی ہے۔مذکورہ تصویر میں نعمان اعجاز کی آنکھوں غصہ دِکھائی دے رہا ہے جبکہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں۔نعمان اعجاز نے کیپشن میں لکھا کہ ’بچپن بھی کتنا اچھا تھا۔‘اداکار نے بتایا کہ ’اُس وقت پیسہ کم تھا لیکن پھر بھی بچپن میں دم تھا۔‘ اُنہوں نے حسین دنوں کی یاد میں خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش! وہ دن دوبارہ سے واپس لوٹ آئیں۔‘ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ دُنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے۔‘

تازہ ترین