• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ جیا شری رامیا نے خودکشی کرلی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ جیا شری رامیا نے خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ جیا شری رامیا نے آشرم میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ جیا شری رامیا مقامی فلم انڈسٹری سے منسلک تھیں جو کئی ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور متعدد بار خودکشی کی کوشش کرچکی تھیں۔جیا شری رامیاکا بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بینگلورو کے ایک آشرم میں ڈپریشن کا علاج جاری تھا اور وہ وہیں ایک کمرے میں مقیم تھیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہےاداکارہ نے اتوار کی رات کو آشرم کے کمرے میں ہی پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے ۔ آشرم انتظامیہ کے چیک کرنے پر اداکارہ کی لاش کمرے سے لٹکی ہوئی ملی۔

تازہ ترین