• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالڈرڈیل کے ہر اولڈ کیئر ہوم میں کورونا ویکسین پہنچادی گئی

ہیلی فیکس(زہدانور مرزا)پہلی زندگی بچانے والی کوویڈنائنٹین کی ویکسین کالڈرڈیل کے ہر اولڈ کیئر ہوم تک پہنچائی دی گئی ہے۔ہر اولڈ کیئر ہوم میں ویکسین ان لوگوں تک پہنچا دی گئی ہے جن کو سب سے پہلے اس کی اشد ضرورت تھی ۔ان خیالات کااظہار کالڈارڈیل کونسل کے پریس ریلیز میں کیا ہے جو جنگ لندن کو جاری کی گئی ہے۔ این ایچ ایس کیلڈرڈیل سی سی جی کی چیئر ، ڈاکٹر اسٹیون کلیوسبی نے کہا کہ "یہ ہمارے لئے خوشخبری اور ایک اہم سنگ میل ہے۔ جی پی ، نرسیں ، فارماسسٹ اور لاتعداد دوسرے عملہ ، شراکت دار اور رضاکار ہمارے بزرگ کیئر ہومز کو جلد سے جلد یہ ویکسین فراہم کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں اور ان کی محنت اور لگن پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ "ہم جانتے ہیں کہ لوگ اس موذی مرض سے محفوظ ہونے کے خواہاں ہیں اور اگر وہ ترجیحی بنیادوں پر ہر کسی کو یہ ویکسین لگا رہے ہیں اور جن سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے تو وہ اس کی فکر نہ کریں ۔ ، ہم ان کو یہ یقین دلانا چاہیں گے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ان سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کو چاہیے کہ وہ ویکسین کے بارے میں اسپتال ، جی پی سرجری یا فارمیسی سے رابطہ نہ کریں۔ ان کی باری آنے پر ان کو ویکسن لگائی جائیں گی۔ لیڈر آف دی کونسل ٹیم سوئفٹ نے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین کامیابی ہے اور میں اس میں شامل ہر شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ کالڈرڈیل میں پوری آبادی کو قطرے پلانا طویل سفر کا یہ ایک اہم قدم ہے۔ "یہ ایک بہت بڑا کام ہے اور مکمل رول آؤٹ میں کچھ وقت لگے گا۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ہم سب کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں۔ اپنے اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لئے تین بڑی چیزیں یہ ہیں - دوسروں سے اپنا رابطہ محدود رکھنا ، چہرہ ڈھانپنا اور ضرورت پڑنے پر الگ تھلگ ہونا۔
تازہ ترین