• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت تحریک آزای کشمیر کو دبا نہیں سکتی، الطاف شاہد

لندن (پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ مودی سرکار زراورزور سے تحریک آزادی کشمیر ہرگزنہیں دبا سکتی۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال کی کال پر5فروری کو پاکستان،برطانیہ اوریورپ سمیت دنیا بھر میں یوم اظہاریکجہتی جوش وجذبہ اورتجدید عہد کے ساتھ منایاجائے گا۔کشمیریوں نے اپنے مستقبل کافیصلہ کرلیاہے اور ان کے قلوب پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔کشمیر بنے گاپاکستان،ہمارے عوام اورسیاستدان اس کازکیلئے یک زبان ہیں ۔ کشمیریوں کی اپنے مقدس خون سے لکھی تحریک آزادی کی تاریخ انمٹ، قابل قدراورقابل رشک ہے۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ بھارت میں کشمیریوں اور سکھوں سمیت کئی اقوام اپنی اپنی آزادی کیلئے سرگرم ہیں، مودی سرکار بارود اور ظلم کے بل پر اپنا وجودزیادہ دیرتک برقرارنہیں رکھ سکتی ۔بھارت کے وردی پوش درندوں کی طرف سے نہتے کشمیریوں پرظلم وستم کے مختلف ہتھکنڈ ے آزمانے کے باوجود ان کاجذبہ آزادی ماند نہیں پڑا۔انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں آزادی کاسورج طلوع ہونے اورقیام خالصتان کے بعد بھی بھارت میں مزید کئی باربٹوارہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ضمیر چپ کاروزہ توڑتے ہوئے اہل کشمیر اوراہل فلسطین کے بنیادی حقوق کی پامالی کیخلاف زوردارآوازاٹھائے ورنہ ان کی مجرمانہ خاموشی پائیدار امن کاخواب چکناچور کرد ے گی ۔
تازہ ترین