• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون اہم سنگ میل ہے، ترک صدر

انقرہ /اسلام آباد ( جنگ نیوز) پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی ویلڈنگ کی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ ترکی میں ہوئی،ترک صدر رجب طیب اروان اور پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی نے بلاک ویلڈنگ کا باضابطہ آغاز کیا ،اس کے علاوہ ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر مصطفیٰ شین توپ، ترکی کے وزیر قومی دفاع حلوصی آقار، چیف آف ترکش جنرل سٹاف جنرل یاسر گلیر، کمانڈر ترک نیول فورس ایڈمرل عدنان اوزبل اور دیگر شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی ،ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان کیساتھ دفاعی تعاون اہم سنگ میل ہے، ملجم کلاس جہاز جدید سطح آب، زیر آب، اینٹی ائیر ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہونگے،ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے معاہدہ کے تحت چار میں سے دو جہازوں کی تعمیر کراچی شپ یارڈ میں کرنے کے علاوہ سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس دو جناح کلاس فریگیٹ جہازوں کے ڈیزا ن کی تیاری بھی شامل ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے خطاب میں ترک صدر نے پاکستان اور ترکی کے شاندار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی ایک جیسےچیلنجز سے نبرد آزما ہے۔
تازہ ترین