• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا کے رکن تبسم بھٹی سے تعزیت

ویانا(نمائندہ جنگ) منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے ایگزیکٹو ممبر تبسم بھٹی کی والدہ پاکستان میں گزشتہ دنوں وفات پا گئی تھیں مرحومہ کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی آسٹریا کی مختلف شخصیات منہاج القرآن سنٹر ویانا کے بانی اور سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم ،اکرم باجوہ، پی ایم ایل ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت،حاجی قاسم علی، حاجی زاہد غنی چوہان،چوہدری رستم علی،چوہدری اشفاق احمد،حاجی اکبر علی،حاجی آفاق اکبر،حاجی فاروق اکبر،نیاز احمد،سلیمان صدیق،غلام حسین نقوی،و دیگر منہاجین عہدیداران اور کارکنان نے تبسم بھٹی سے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔
تازہ ترین