• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیموکریٹک رکن کانگریس کو قتل کی دھمکی دینے والا انتہاپسند امریکی گرفتار

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا میں پولیس نے کیپٹل ہل پر دھاوا بولنے اور ڈیموکریٹک رکن کانگریس کو قتل کی دھمکی دینے والے دائیں بازو کے انتہا پسند کو گرفتار کرلیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ گیرٹ ملر کے خلاف 5 الزامات عائد کیے گئے۔گیرٹ ملر نے ڈیموکریٹک رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹز کو آن لائن دھمکی آمیز پوسٹ کی تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق گریٹ ملر کو جمعے کو گرفتار کیا گیا تھا۔حکام نے الزام عائد کیا کہ گریٹ ملر نے فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جس میں ملزم کو کیپٹل ہل میں دیکھا جا سکتا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ گریٹ ملر نے آن لائن تشدد پر مبنی پوسٹ شیئر کی اور ایک ٹوئٹ میں ڈیموکریٹک کونگریس رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹز کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔ایف بی آئی نے حلف نامے میں لکھا کہ ایک اور ٹوئٹ میں گریٹ ملر نے کہا کہ وہ اگلے ہدف ہیں اور ہم بندوق لے کر آئیں گے۔ حلف نامے میں کہا گیا کہ گیرٹ ملر نے کیپٹل ہل کے پولیس افسر کو انسٹاگرام پر کہا کہ وہ ایک رسی سے اس کا گلا گھونٹنےکا منصوبہ بنا رہا ہے۔ایف بی آئی کے ایک حلف نامے کے مطابق ، میلر نے اس تصویر کے بارے میں ایک تصویر پوسٹ کرنے کے بعد ، جس کو دارالحکومت کے اندر دکھایا گیا تھا ، ملر نے اس تصویر پر ایک تبصرے کا جواب دیا۔رکن کانگریس خاتون نے گیرٹ ملر پر عائد الزامات کے دستاویزات ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف آپ کو ہنسنا ہوگا اور دوسری طرف جانتے ہیں کہ اس ڈھٹائی کی وجہ یہ ہے کہ ان کا خیال تھا کہ وہ کامیاب ہوجائیں گے۔دوسری جانب گریٹ ملر کے وکیل نے ’اے پی‘ کو ای میل میں کہا کہ گریٹ ملر نے اپنے عمل پر افسوس کا اظہار کیا۔
تازہ ترین