• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتائیت کیخلاف سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، 45 کلینک سیل کردیئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ نے رواں ہفتے حیدرآباد اور میر پور خاص میں 156 کلینکس کا دورہ کیا اور 45 کلینک کو سیل کردیا ،اب تک سندھ بھر میں 4 ہزار 256 طبی مراکز سیل کئے جاچکے ہیں۔سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے مطابق اس کے علاوہ رواں ہفتے عمل نہ کرنے پر 30 طبی مراکز کو وارننگ جاری کردی گئی اور اب 2 ہزار 174 مراکز کو وارننگ جاری کی جا چکی ہے۔

تازہ ترین