• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دعا منگی اغوا کیس میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت 18 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو تیاری کے ساتھ آنے کا حکم دے دیا ہے۔ پیر کے روز کیس کے گواہ اور مدعی مقدمہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ دوران سماعت دستاویزات مکمل نہ ہونے کے باعث وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ۔ استغاثہ کے مطابق مقدمہ میں ذوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت پانچ ملزموں پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

تازہ ترین