• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرجانہ مقدمہ، امریکی سفارتخانے، قونصلیٹ و امیگریشن حکام کو دوبارہ نوٹس

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور کی مقامی عدالت نے ہرجانے کے مقدمے میں پاکستان میں امریکی سفارتخانے، پشاور میں قونصلیٹ اور امیگریشن حکام کو 23 فروری پر پیشی کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کردیے ہیں، صحافی محمود جان بابر نے دوران سفر استنبول ائر پورٹ پر انہیں امریکہ جانے سے روکنے کے معاملے پر عدالت سے انصاف کے لئے رجوع کیا ہے۔ جج رفاقت ظہور کی عدالت میں دائر مقدمے کی سماعت کے دوران ترکش ایئرلائن نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں حاضری دی جبکہ پاکستان میں امریکی سفارتخانے، پشاور میں امریکی قونصلیٹ اور پاکستانی امیگریشن حکام کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے ان تینوں فریق کو اگلی پیشی یعنی 23 فروری کو پیشی کے نئے نوٹس جاری کردیے۔

تازہ ترین