• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین مفت لگائی جائیگی، سینٹر بنائےجائینگے، نوشین حامد


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کوویکسین مفت لگائی جائیگی، سینٹر بنائے جائینگے،سنیئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ 1100ارب کےکراچی پیکج پرزبانی جمع خرچ کے علاوہ اب تک کچھ نہیں ہوا،ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کی بات کوئی نئی نہیں۔پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا ویکسین لگانے میں ہماری پہلی ترجیح وہ ہیلتھ عملہ ہے جو کورونا پیشنٹ کی دیکھ بھال پر مامور ہے ۔اس حوالے سے این سی او سی کی طرف سے ایک (آر ایم ایس )ریسورس مینجمنٹ سسٹم بنایا گیا ہے جس کے اندر یہ ڈاکٹرز ، ہیلتھ کیئر پروفیشنل اور باقی ہیلتھ ورکرز خود کو رجسٹرڈ کروارہے ہیں ۔ اس کے بعد 65 سال اوراس سے زائد عمر کے لوگوں کو یہ ویکسین لگائی جائے گی بعد ازاں جیسے جیسے مزید ویکسین آتی جائیں گی 18 سال اوراس سے زائد کے عمر کے لوگوں کو لگائی جاتی رہیں گی ۔

تازہ ترین