• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل انڈسٹری‘ عام صارفین کو ٹیکسٹائل ریٹ پر بجلی گیس ناگزیر

اسلام آباد (حنیف خالد) ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومت اسے ایل این جی اور بجلی جنرل انڈسٹری گھریلو و تجارتی صارفین کے مقابلے میں کم نرخوں پر دے رہی ہے۔ حکومت 17ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت سے ایل این جی خرید کر ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 6ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو دے رہی ہے جبکہ جنرل انڈسٹری‘ عام آدمی‘ گھریلو صارفین‘ کمرشل صارفین کو جو بجلی 18روپے یونٹ مل رہی ہے ٹیکسٹائل ملز کے مالک کو وہ آٹھ سے دس روپے یونٹ دی جا رہی ہے۔ جنرل انڈسٹری کو یہی بجلی 18سے 20روپے یونٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے حالانکہ جو لیبر ٹیکسٹائل انڈسٹری میں کام کر رہی ہے وہی لیبر سرامکس‘ سٹیل اور دوسری جنرل انڈسٹری میں کام کر رہی ہے۔ جنرل انڈسٹری کی لیبر کیلئے گھر کا چولہا جلانا بھی مشکل ہو گیا ہے لیکن خود پر ایکسپورٹ کا لیبل لگانے والی ٹیکسٹائل انڈسٹری ایل این جی اور بجلی اسپیشل ریٹ پر حاصل کر کے استعمال کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق برسوں سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ہر دور میں مراعات ملتی رہی ہیں۔

تازہ ترین