• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وبا کے خاتمے تک غریب ممالک کے قرضے موخر کئے جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹ دور کرنے کیلئے پانچ نکاتی ایجنڈا کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کے خاتمے تک غریب ممالک کے قرضے موخر کئے جائیں، ترقی پزیر ممالک کیلئے 500 ارب ڈالرکے امدادی فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

ویکسین کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، وبا کے خاتمے تک مقروض ممالک کے قرضوں میں رعایت دی جائے‘کثیرالجہتی ترقیاتی بینکوں کے ذریعہ مراعاتی مالی اعانت میں توسیع کی جائے‘ بدعنوان سیاستدانوں اور مجرموں کے زیر قبضہ چوری شدہ سرمائے کی واپسی کیلئے قدامات اٹھائے جائیں۔ 

امیر ملکوں کےپاس لوٹاہوا70کھرب ڈالر پڑاہے جبکہ ہر سال ایک ہزار ارب ڈالر کی رقم ترقی پذیر ممالک سے امیرملکوں میں چلی جاتی ہے‘اس رقم کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ 

پیر کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام تجارت اور ترقی سے متعلق کانفرنس (یو این سی ٹی اے ڈی)سےویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس نے پسماندہ طبقوں اور غریب ممالک کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔پاکستان میں ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو بیک وقت وبا اوربھوک سے مرنے سے بچائیں۔ 

اس سلسلے میں خوش قسمتی سے ہماری حکمت عملی موثر ثابت ہوئی ہے لیکن وائرس کی دوسری لہر پر مکمل طور پر قابو پانے اور معاشی نمو کو برقرار رکھنے اور متحرک کرنے کے لئے بھی مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے ۔

تازہ ترین