• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام سے مسترد ہونے پر اپوزیشن ایوانوں کا رخ کر رہی ہے، وفاقی وزراء

اسلام آباد(اے پی پی‘جنگ نیوز)وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏ایک پی ڈی ایم اور کئی بیانیے ہیں‘بلاول کا عدم اعتمادپر زور ،احسن اقبال کےاس پر شکوک و شبہات اورمریم کا لانگ مارچ پر اصرار ،پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنےکاواضح ثبوت ہے ۔ 

پیر کو اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم والے شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے نکلے تھے‘ مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں ۔

ادھر مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ کیا یہ وہی جماعت ہے جو استعفے دے رہی تھی؟

اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ جرائم پیشہ لوگ ہیں ‘ پہلے دھمکی دیتے ہیں اور نہ سنو تو پاؤں پڑ جاتے ہیں۔

استعفے تو لطیفے ہوگئے‘ اب مریم بی بی کی جماعت پہلے سینیٹ الیکشن لڑے گی پھر اس سے استعفے دے گی۔مریم بی بی کی جماعت نے کیا قوم کو پاگل سمجھ رکھا ہے؟

تازہ ترین