• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ہر دور میں جمہوریت کا ہراول دستہ رہا، خالد مقبول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی ہردور میں جمہوریت کا ہر اول دستہ رہا ہے،حلقہ پی ایس 88 سے ایم کیوایم کا نامزد امیدوار کامیاب ہوتارہا ہےآج ہم یہاں انتخاب جیتنے نہیں، لوگوں کے دل جیتنے آئے ہیں، ہماری صف میں کو ئی جاگیردار ہے نہ وڈیرہ! اور نہ کوئی سردار! یہ جماعت غر یب اور متوسط طبقے کے افراد پر مشتمل ہے اور ہمیشہ عوامی خدمت پر اس کا یقین رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف سے ہم نے اتحاد کیا، جس کا مقصد بھی شہر کراچی کی ترقی ہی تھا۔ وہ پیر کو ملیر کے حلقے پی ایس۔ 88 کے مرکزی ضمنی انتخابی دفتر کا افتتاح کررہے تھے۔

تازہ ترین