کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی بھرتیوں میں 10لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت منظورکرلی۔ فاضل عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سمیت دیگر مدعاعلہیان کو 11فروری تک نوٹس جاری کردئیے۔عدالت نے اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج دارنی کو نیب کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔