• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڑی پور روڈ پر بدترین ٹریفک جام معمول،جناح برج کی مخدوش حالت

کراچی ( اعظم علی/نمائندہ خصوصی) کراچی میں ماڑی پور روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیا ،نیٹی جیٹی پل میں جگہ جگہ پڑنے والی دراڑوں نے ماڑی پور روڈ پر ٹریفک کے نظام کو مزید بدتر کردیا ،نیٹی جیٹی پل(جناح برج) کی صورتحال مخدوش ہونے لگ ، نیٹی جیٹی پل سے لیکر گلبائی تک ٹریفک جام ہونے لگا ، ایمبولنسز کا اسپتال پہنچنا بھی مشکل، دوسری جانب ٹریفک پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا ہے کہ نیٹی جیٹی پل کی مرمت کیلئے KPT کو 5 خط لکھ چکے مگر پل کی مرمت نہیں ہوئی ، ترجمان پی ٹی ترجمان شارق امین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پل ہم نےضرور بنایا ہے مگر کے پی ٹی نے یہ پل کے ایم سی کے حوالے کردیا ہے اب مرمت اسی کا کام ہے، حکومت کو ٹیکس دیا جاتا ہے ، ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ وہ کئی مراحل پر’’ خرچی‘‘دیتے ہیں مگر انہیں کراچی میں مناصب روانی نہیں ملتی۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ پر ٹریفک جام سے لیاری اور محمدی کالونی کے رہائشی دوہری اذیت کا شکار ہوگئے،لیاری میں شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ ، ٹینری روڈ اور میراں ناکہ سے لی مارکیٹ جانے والی سڑکیں پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ ا س کیساتھ ساتھ ماڑی پور روڈ پر ٹریفک کی بدترین صورتحال نے شہریوں کا اسپتالوں تک پہنچنا بھی مشکل بنادیا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ماڑی پور روڈ پر آئے روز ٹریفک جام نے ان کی زندگی اجیرن بنادی ہے ، دن اور شام کے اوقات میں لیاری ایکسپریس وے کی وجہ سے بھی ماڑی پور روڈ پر رش بڑھ جاتا ہے جبکہ پورٹ جانے والے بڑی گاڑیاں بھی سڑکوں پر پھنس جاتی ہیں جس کے باعث ٹریفک مستقل جام رہتا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ نیٹی جیٹی کے اہم پل کے جوڑ کھلنے سے ٹریفک کئی کئی گھنٹوں تک جام رہتا ہے اور پل پر کسی بڑے حادثے کا خطرہ ہے ، شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ، کمشنر کراچی اور متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس سنگین مسئلے کو حل کروائیں تاکہ دوہری اذیت کے شکار لیاری اور اس کے اطراف کی آبادیوں کے مکین سکھ کا سانس لے سکیں،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کے ایک سینئر افسر نےبتایا کہ نیٹی جیٹی پل میں مرمت کے لئے کے پی ٹی کو پانچ خطوط لکھے جاچکے ہیں مگر پل کی مرمت شروع نہیں ہورہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پل کو خطرہ ہے کوئی حادثہ کسی بھی وقت بھی ہوسکتا ہے ماری پور روڈ پر ٹریفک جام پر سینئر افسر کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ کی وجہ سے گزشتہ ایک سال میں ہیوی ٹریفک چار گنا زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔کے پی ٹی ترجمان شارق امین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پل ہم نےضرور بنایا ہے مگر کے پی ٹی نے یہ پل کے ایم سی کے حوالے کردیا ہے اب مرمت اسی کا کام ہے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کراچی پورٹ پر آنے والی ہیوی ٹریفک کا کراچی کی انتظامیہ کو ٹیکس دیا جاتا ہے جو کراچی کے افراسٹرکچر پر خرچ کیا جانا چاہئے مگر وہ نہیں کیا جاتا۔

تازہ ترین