• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مو سیٰ کا لونی و گر د ونواح میں چوروں نے کئی گھروں کا صفا یا کردیا،انجمن اخبار فروشاں

کوئٹہ( این این آئی) انجمن اخبار فر وشاں کے سا بق جنرل سیکر ٹری شاہ جہاں بلو چ نے کہا ہے کہ مو سیٰ کا لونی و گر د نواح میں چوروں نے کئی گھروں کا صفا یا کردیا ہے محض ایک ہفتے میں کئی واردتوں کے دوران لو گ لا کھوں روپے کی اشیاء سے محروم ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ پو لیس کی طر ف سے کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لا ئی گئی ایسا لگتا ہے کہ ایس ایچ او بھو سہ منڈی سمیت دیگر اہلکاروں نے علا قہ مکینوں کو چوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے شاہ جہاں بلوچ نے حکام با لا سے اپیل کی ہے کہ وہ تھا نہ بھو سہ منڈی کے ایس ایچ او کو اپنی ذمہ دار یوں کا احساس دلا ئیں کیونکہ مسلسل وارداتوںنے علا قہ مکینوں کو پر یشا نیوں اور خوف میں مبتلا کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ واقعات میں ملوث افراد کو جلد از جلد گر فتار کر کے چوری کی گئی اشیاء بر آمد کی جا ئیں۔
تازہ ترین