• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اداروں کی نجکاری کا عمل معیشت کوزمین بوس کردیگا‘عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے علاقہ عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاقی و سیاسی روایات کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے انہیں توڑنا سلطنت عمرانیہ کا روز کا معمول بن چکا ہے، سیاسی تربیت سے عاری مسلط کردہ ٹولہ اپنی نااہلی و ناتجربہ کاری کی وجہ سے قومی یکجہتی کو وینٹی لیٹر پر لے آیا ہے گزشتہ ڈھائی برسوں میں یا تو زبانی جمع خرچ سے کام چلایا جارہا ہے یا پھر پوری ٹیم اس کی ٹوپی اس کے سر اور اس کی ٹوپی اس کے سر پر سجانے میں مصروف عمل نظر آتی ہے۔ صادق عمرانی نے کاہ کہ اہم ترین اور منافع بخش قومی اداروں کی نجکاری کا عمل رہی سہی معیشت کوزمین بوس کردے گا۔ 47اداروں کا پرائیویٹ کیا جانا تباہ حالی کی انتہا ہے اس عمل سے بے روزگاری کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ لاقانونیت اور دہشت گردی بھوک و افلاس کی کوکھ سے جنم لیتی ہے عوام جب لامحالہ بھوک سے مریں گے تو لاقانونیت میں اضافہ تو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی گیس پانی نایاب سلطنت عمرانہ نے تو ملک کو چاند بنا کر رکھ دیا ہے مہینے میں کئی کئی بار بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات میں من چاہا اضافہ کردیا جاتا ہے اس کے باوجود گردشی قرضے اپنی بلند ترین شرح کو چھو رہے ہیں۔ترقیاتی عمل یا تو سرخ فیتے کی نظر ہوچکا ہے۔
تازہ ترین