• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے عوام کو دو وقت کی روٹی کا محتاج بنادیا‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید ا قبال،جنرل سیکرٹری میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، طارق بٹ ایڈووکیٹ، ارباب اقبال ،ذاکر بنگلزئی، ضمیر اختر،آصف حریفال،خدائیداد ترین، رازق لالااورمحمد دین نے میں کہا ہے کہ حکمران ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے اور ہر شے عوام کی دسترس سے باہر کردیا گیا۔ مہنگائی کی موجودہ لہر نے عوام کو سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل بنا دیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان آگیا ۔ نااہل حکومت غریب عوام کو بھول گئی انہیں ریلیف دینے کی بجائے انکی مشکلات میں اضافہ کردیا گیا۔ گیس، بجلی، آٹا، چینی، گھی اوردالوں سمیت ہر چیز مہنگی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کا کوئی احساس نہیں جو وقت کی روٹی کے محتاج بن گئے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو غریب عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ان کی ریلیف فراہم کرے ۔
تازہ ترین