کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماءاسلام پاکستان نے مولانا شجاع الملک کو جماعت کا مرکزی ترجمان مقرر کردیا ،پیر کو جمعیت علماءاسلام پاکستان کے رہنماءمولانا محمد خان شیرانی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ جمعیت علماءاسلام پاکستان اجلاس میں ساتھیوں کی اکثریت رائے سے مولانا شجاع الملک کو جماعت کا مرکزی ترجمان مقرر کیا گیا ہے ۔