• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی کرش پلانٹس کیخلاف کریک ڈاؤن، بیشتر سیل

پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صنعت کے ہمراہ غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بیشتر کو سیل کر تے ہوئے مشینری کو اتار لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق نے محکمہ صنعت کے افسران کے ہمراہ تحصیل سٹی کے علاقوں میں کرش پلانٹس کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر (صدر) عبید ڈوگر نے تحصیل صدر کے مختلف علاقوں میں کرش پلانٹس کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم)ثوبیہ حسام طور نے تحصیل شاہ عالم کے علاقوں جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد ارشد آفریدی نے تحصیل متنی کے علاقوں میں کرش پلانٹس کا معائنہ کیا۔ کارروائیوں کے دوران دیہہ بہادر، بڈھ بیر اور دیگر علاقوں میں مجموعی طور پر 30 کرش پلانٹس کو سیل کر تے ہوئے مشینری کو اُتار لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق سیل شدہ کرش پلانٹس کو بغیر رجسٹریشن کے چلایا جا رہا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صنعت کے افسران نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پشاور بھر میں غیر قانونی کرش پلانٹس کو سیل کر دیا جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین