• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت قبائلی اضلاع کے اقلیتی کمیونٹی کے 625طلبا کو خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشنل میں فنی تعلیم وترتیب فراہم کر رہی ہے،معاون خصوصی وزیر اعلی

پشار(جنگ نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں اقلیتی کمیونٹی کے طلباء کو فنی تعلیم و تربیت سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ اسی سال قبائلی اضلاع کے اقلیتی کمیونٹی کے کل 625طلبا کو خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی فنی تعلیم وترتیب فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں پہلے فیز میں 325طلباء کو تربیت دی جا رہی ہے، جبکہ مزید 300 مزید طلباء کو بھی اس سال انرول کیا جائیگا۔ 325 طلباء کا امسال فروری کو تربیتی کورسز مکمل ہو جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبائلی اضلاع میں اقلیتی برادری سے طلباء کو فنی تعلیم دینے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔ اجلاس میں ایم پی اے ویلسن وزیر اور کے پی ٹیوٹا سے ڈائریکٹر اکیڈیمکس ودیگر نے شرکت کی ہے۔ اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے معاون خصوصی کو قبائلی اضلاع میں اقلیتی طلباء کے مختلف اداروں میں داخلے، کورسز اور مرحلہ وار تربیتی کورسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ تفصیلات کے مطابق کے پی ٹیوٹا نے 325 طلبا کو پہلے فیز میں مختلف فیلڈز کے کورسز میں داخلے دئیے ہیں جن کے کورسز فروری میں مکمل ہو جائیں گئے۔ جبکہ قبائلی اضلاع سے کل 625 طلبا کو فنی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین