• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتائج پاکستان کے حق میں کرنے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف آج سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے متعلق کہا ہے کہ نتائج پاکستان کے حق میں کرنے کی کوشش کریں گے۔

پروٹیز ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ پہلی اننگز میں بڑا اسکور بہت اہمیت رکھے گا، سیریز میں ریورس سوئنگ اہم ہتھیار ہوسکتی ہے، میچ میں کچھ سرپرائز بھی ہوسکتے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14سال بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے کھیلا جائے گا، جو صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم میں ایک سے دو کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ فائنل الیون کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین