دبئی کے ریستورانوں نے ایسے صارفین کے لیے 10 سے 20 فیصد رعایت دینے کی پیش کش کی ہے جو کورونا وائرس کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دبئی کے تین بڑے ریسٹورنٹس نے اپنے ایسے صارفین کے لیے ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے جو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک بھی لگوا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کی ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوانے کے بعد ریسٹورنٹ آنے والے شہریوں کو قیمتوں میں 10 فیصد تک رعایت دی جائے گی، اسی طرح دوسرا ٹیکہ لگوا کر کورس مکمل کرنے والے صارفین کو 20 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ان ریسٹورنٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان رعایتوں کو ’’ محبتیں پھیلائیں‘‘ اور ’’ رونا نہیں‘‘ کے سلوگن کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ صارفین کو رعایت حاصل کرنے کے لیے میڈیکل سرٹیفیکٹ جمع کرانا ہوں گے۔