• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی شعبہ میں نمایاں کارکردگی، اٹامک انرجی کمیشن کی عالمی پذیرائی

اسلام آباد( حنیف خالد)بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے ذیلی ادارہ NIAB کے ان کوششوں کی تعریف کی ہے جو وہ پاکستان میں کپاس کی فصلوں کے احیاء اور اس طرح ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ کیلئے کر رہا ہے، ادارے کے بین الاقوامی سپروائزری کمیٹی کے اجلاس میں ایٹمی توانائی کمیشن کے ادارے NIAB کے ان اقدامات کو سراہا گیا جو وہ پاکستان میں زراعت کہ بہتری کیلئے اٹھارہا ہے، اسے اس دور ميں کسانوں کیلئے امید کی کرن سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ ایک پریس مراسلے میںIAEA کے پریس انفارمیشن آفس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمی درجہ حرارت بڑھنے کے تناظر میں پاکستان میں کپاس کی پیداوار کو نقصان پہنچا ہے تاہم نیو کلیئر ٹیکنالوجی کے استعمال سے کپاس کی ایسی قسمیں متعارف کی گئی ہیں جو بدلتے موسمیاتی حالات سے بہتر مطابقت رکھتی ہیں۔

تازہ ترین