• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل تبدیلی سرکار سے قوم کو جلد نجات ملے گی‘صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ روک لیا جانا اور سات ملین کی فوری ادائیگی جو اگر پہلے ہی کردی جاتی تو قوم کو نیازی سرکار کی نااہلی کی وجہ سے اتنی شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑتا بے خبری کی انتہا ہے کہ سیاست کا بازیچہ اطفال سمجھنے والوں اور ابھی سیکھنے کے مراحل سے گزرنے کا رونا رونے والوں کو تجرباتی بنیادوں پر قوم پر مسلط کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیا غیر اخلاقی و غیر سیاسی کلچر مسلط کرنے والوں کو یہ کہنا کہ اب گھسی پٹی سیاست غیر معیاری ہوچکی تبدیلی لائی جارہی ہے مگر تبدیلی کا بھانڈا خود ان کے ہاتھوں سے چھوٹ کر پھوٹ چکا ہے۔ ارباب رحیم نے پی ٹی آئی کی اندرونی کہانی کا پہلا صفحہ الٹ دیا ہے اور نیازی سرکار کے خلاف ایک لاوا پک رہا ہے جو راستہ نہ ملنے کی وجہ سے کسی بھی وقت ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ سکتا ہے جس کے گردوھویں ہی سے تبدیلی اپنی موت آپ مر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس کہنے کو اور کچھ باقی نہیں رہا سوائے پکڑ دھکڑ کے چل چلائو کے اپنے آخری دنوں میں اسے اپنا یہ آخری شوق بھی پورا کرلینا چاہئے کہیں ایسا نہ کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے ویسے بھی جمہوریت کی بحالی کیلئے اگر جیل بھرو تحریک کو تقویت نہ ملے تو تحریک ادھوری اور بے رنگ رہ جاتی ہے اور سیاسی تربیت یافتہ کارکن بھی تشنہ لب ہی رہ جاتے ہیں۔ صادق عمرانی نے کہا کہ تحریک ایک تسلسل کے ساتھ مرحلہ وار اپنا جمہوری سفر طے کررہی ہے جو جلد ان نااہلوں سے قوم کی نجات کی نوید ثابت ہوگی ملک میں حقیقی جمہور کا سورج طلوع ہونے والا ہے جنگ نیازی سرکار سے نہیں بلکہ ان آئین شکنوں سے ہے جو بارہا نظریہ ضرورت کے تحت ملکی سیاست پر اپنی مرضی کے مہرے مسلط کرتے وہے ہیں اس جاری تحریک کا بنیادی مقصد اس سوچ کو ختم کرنا ہے جو جمہوریت کو نہیں بلکہ ملک و قوم پر آمرانہ طرز حکومت کو بنیاد فراہم کرتے چلے آئے ہیں۔
تازہ ترین