کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ الیون کوئٹہ( ووکیشنل) کی عدالت نے بہو پر تشدد کرنے والی ساس دیور کو 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرد یا گزشتہ روز مشرقی بائی پاس مسلم ٹائون میں گزشتہ روز ساس نے اپنے بیٹے علی محمد کے ساتھ ملکر اپنی بہو لائبہ بی بی کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گنجا کر دیا تھا گزشتہ روز پولیس نے ساس بی بی گل اور دیور علی محمد کو جوڈیشل مجسٹریٹ الیون کوئٹہ( ووکیشنل) جناب علی بیگ عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا بعد ازاں ملزمہ ساس بی بی گل کو رپورٹنگ سینٹر سٹی تھانے جبکہ ملزم علی محمد کو خالق شہید تھانے منتقل کردیا ۔