• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کیس:جمشید دستی کے ساتھی ملزمان کی درخواست ضمانت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے آئل ٹینکر ڈکیتی کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید خان دستی کے دو ساتھیوں ریاض بڈا اور محمد اکبر کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کی بجائے سینئر جج کو بھجوا دی ہے کیونکہ ان کے تیسرے ساتھی محمد اعظم کی عبوری ضمانت بھی زیر سماعت ہے اور اس کی آئندہ پیشی 28 جنوری ہے۔ ملزمان کے وکیل باصر خان سکھانی نے موقف اختیار کیا کہ ایک ہی کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہے انہیں یکجا کر دیا جائے تو مناسب ہو گا جس پر فاضل عدالت نے ان کا کیس سینئر جج کو بھجوا دیا ہے۔
تازہ ترین