• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


حال ہی میں ایک ایسی پالتو بلی کی فوٹیج سامنے آئی جس نے دنیا بھر کے صارفین کے دل جیت لیے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک بچے کو برانڈے میں جالیوں کے پاس کھڑا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُس کے پاس ایک بکس پر بلی بھی بیٹھی ہوئی ہے۔

ویڈیو کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے بلی کو بچے کی دیکھ بھال کے لیے رکھا ہوا ہے کیونکہ وہ جیسے ہی جالیاں پکڑنے کی کوشش کرتا ہے تو بلی اپنے پنجے سے اُس کا ہاتھ ہٹانے کی کوشش کرتی ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک 91 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔