• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیلولہ ذہنی صحت میں بہتری اور نسیان سے محفوظ رکھتا ہے، تحقیق

سہ پہر میں روزانہ پابندی سے قیلولہ (تھوڑی دیر سونا) کرنے سے، چاہے وہ صرف پانچ منٹ کا ہی کیوں نہ ہو، یہ آپکی ذہنی صحت کو بہتر کرنے کے ساتھ نسیان (بھولنے کی بیماری) سے محفوط رہنے میں مدد دیتا ہے۔

اس حوالے سے چین میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سوا دو ہزار وہ بالغ افراد جن کی عمریں 60 سال یا اس سے زیادہ تھی اور وہ بڑے شہروں (بیجنگ، شنگھائی اور ژیان) میں رہائش پذیر تھے، انکی روز مرہ کی نیند کے معمولات کا جائزہ لیا گیا۔

ان میں سے 1534 افراد ایسے تھے جو کہ روزانہ سہ پہر میں پانچ منٹ سے دو گھنٹے تک قیلولہ کرتے تھے، جبکہ باقی 680 افراد ایسا نہیں کرتے تھے۔ جس کے بعد ان تمام افراد کی ذہنی صحت بشمول نسیان کی بیماری کا ٹیسٹ کیا گیا، اور نتائج میں قیلولہ کرنے والوں اور نہ کرنے والوں واضح فرق نظر آیا۔ یعنی جو افراد سہ پہر میں تھوڑی دیر سوتے تھے وہ ذہنی طور پر متحرک اور نسیان جیسی بیماری سے قدرے محفوظ نظر آئے۔


 ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی عمر کے افراد میں سہ پہر میں قیلولہ کرنے سے ذہنی فٹنس بہتر، گفتگو میں روانی اور یاداشت میں بہتری آتی ہے۔ 

ان ماہرین کے مطابق جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے اسکے نیند کے معمولات بھی تبدیل ہوجاتے ہیں اور قیلولہ عام ہوجاتا ہے۔ اسکے علاوہ نیند کی کمی سے جو مسائل پیدا ہوتے ہیں اس میں سہ پہر کی تھوڑی دیر کی نیند کی وجہ سے کافی فوائد حاصل ہوجاتے ہیں۔ 

تاہم ماہرین نے خبردار کیا کہ اس تحقیق کو بنیاد بناکر ذہنی صحت اور سہ پہر کی نیند کے درمیان کوئی تعلق نہ قائم کیا جائے۔ مزید یہ کہ اس تحقیق میں نیند کے دورانیے کا تعین نہیں کیا گیا جو کہ اہم بات ہے۔

تازہ ترین