• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی فواد عالم کی بیٹنگ کے گرویدہ

دُنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی فواد عالم کی کراچی ٹیسٹ میں کھیلی جانے والی سنچری اننگز کے گرویدہ ہوگئے۔

 ویسٹ انڈیز کےسابق ٹیسٹ فاسٹ بولر این بشپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ فواد عالم کی کیا زبردست کہانی ہے، جب بھی فواد عالم کو رنز کرتا دیکھتا ہوں تو میرا دل خوش ہوتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ فواد عالم کے جو دس سال ضائع ہوئے وہ واپس تو نہیں آسکتے لیکن ہم سب فواد عالم کے ساتھ اس لمحے کے جشن میں شریک ضرور ہوسکتے ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی فواد عالم کی بیٹنگ کی تعریف کی مگر ساتھ ہی سوال بھی کیا کہ فواد عالم کے جو اتنے برس ضائع ہوئے اُس کا ذمے دار کون ہے؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین وسیم جعفر نے کہا کہ فواد آپ کو اپنے وکٹ پر کھڑے رہنے کا انداز بدلنے کی ضرورت نہیں، بہت جلد آپ پر تنقید کرنے والوں کو اپنا انداز بدلنا پڑ جائے گا، آپ نے زبردست بیٹنگ کی۔ 

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اور شاداب خان کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے بھی فواد عالم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فواد عالم، اظہر علی اور فہیم اشرف کی عمدہ بیٹنگ کے سبب شاندار کم بیک کیا ہے۔

تازہ ترین