• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی آنے والوں کو 72 گھنٹے پہلے کیا گیا کورونا ٹیسٹ منفی دکھانا ہوگا

عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق نئے ایس او پیز کے تحت دبئی آنے والوں کو اب 72 گھنٹے پہلے کیا گیا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی دکھانا ہوگا۔

واضح رہے کہ پہلے کورونا منفی رپورٹ 96 گھنٹے یا اس سے کم کی لازمی ہوتی تھی۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی ایئرپورٹ یا دبئی پورٹ سے داخل افراد کے اب کورونا ٹیسٹ کئےجائیں گے۔

دریں اثنا متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 3939 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 


متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے 6 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد اس وباء سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 805 ہوگئی ہے۔ جبکہ ملک میں کورونا سے 4536 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین